جمہوری عمل میں ہی ہم سب کی بقا، جاری رہنا چاہیے ، یوسف رضا گیلانی

جمہوری عمل میں ہی ہم سب کی بقا، جاری رہنا چاہیے ، یوسف رضا گیلانی

  

ملتان (سٹی رپورٹر) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو بصیرت اور بصارت کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔جمہوری عمل کو جاری رہنا چاہیے ۔ ہم جمہوری عمل کو پنپتا ہوا دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیٹریاٹ فورم کے نائب صدر ورہنما(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

اوورسیز پاکستانیزکے رہنما عون عبا س سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل میں ہی ہم سب کی بقاء ہے ۔ پاکستان کی ترقی کا راز بھی جمہوری عمل میں مضمر ہے ۔ جہاں تک تخریب کاری کا تعلق ہے تخریب کاری نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔ مگر اس وقت تخریب کاری کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ اس موقع پر سید عون عباس نے سید یوسف رضا گیلانی کو پاکستان پیٹریاٹ فورم کا منشور بھی پیش کیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -