جامعہ زکریا‘ پروفیسر ڈاکٹر اسحاق خانی نے انکوائری کمیٹی میں پیش ہونے کیلئے دستاویزات مانگ لیں
ملتان(سٹاف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر اسحاق فانی نے (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
انکوائری کمیٹی میں پیش ہونے کیلئے دستاویزات مانگ لیں، ذرائع کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسزڈاکٹر اسحاق فانی پر الزام ہے کہ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کے مضامین بغیر منظوری سے شروع کردیئے جس پرانکوائری کمیٹی بٹھا دی گئی مگر ڈاکٹر اسحاق فانی اس میں پیش نہ ہوئے اور انہوں نے یونیورسٹی سے اس سلسلے میں ریکارڈ مانگ لیا جس میں فاصلاتی نظام تعلیم اور انسٹی ٹیوٹ سے جڑے اساتذہ کے اعزازیہ، اخراجات، ایڈوانس بورڈ اور دیگر کمیٹیوں کے اجلاس کی کارروائی شامل ہے ، تین روز قبل ان کو ایک بار پھر انکوائری کے حوالے سے مراسلہ مو صول کرایا گیا جس کے جواب انہوں نے تحری مراسلہ رجسٹرار کو ارسال کیا ہے کہ 19اگست کو معلومات کے حصول کے لئے مراسلہ لکھا تھا جس کو جواب نہیں آیا جس پر وائس چانسلر کو بھی درخواست دی گئی ، مگر تاحال اس کا جواب نہیں دیا گیا جب تک مجھے معلومات نہیں دی جاتیں انکوائری کمیٹی میں پیش نہیں ہوسکتا۔