نماز جنازہ کے دوران بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، صارفین کا احتجاج

نماز جنازہ کے دوران بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، صارفین کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، رنگ پور، وہاڑی (سٹاف رپورٹر، نمائندگان) نماز جمعتہ المبارک کے دوران بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ پر صارفین سراپا احتجاج بن گئے ‘ اس موقع پر مختلف مساجد میں پانی ختم ہونے کے باعث نمازیوں کو پریشانی ہوئی‘وولٹیج کی کمی کے باعث فریج اور پانی کی موٹریں جواب دے گئیں ‘ پنکھے (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
بھی بے فائدہ ہو کر رہ گئے۔رنگ پور سے نامہ نگار کے مطابق رنگ پور اور گردونواح کے علاقوں میں میپکو حکام کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس سے کاروبارزندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے جس پر عوامی سماجی حلقوں نے میپکو حکام کے خلاف حتجاج کرتے ہوئے غیر علاینہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ+نامہ نگار کے مطابق بجلی کی لوڈشیڈنگ سے اکثر مساجد میں وضو کے لیے پا نی نا یا ب ہو گیااور متعدد نما زی نما ز جمعہ کی ادائیگی کے لیے وضو گھروں سے کرکے آئے واپڈا حکام کو بدعائیں دیتے نظر آئے جس پرعوامی وسماجی اور شہری حلقوں مبین علی ، شہزاد علی، محمد ارشد، جما عت علی، محمد طاہر، محمدعباس ، عبدالمجید ودیگر نے احتجاج کر تے ہوئے کہاکہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیوجہ سے صارفین مشکلات کا شکار ہیں لہٰذاحکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔
لوڈشیڈنگ