50 فیصد سبسڈی پر زرعی آلات کی فراہمی سے پیداوار میں اضافہ ہوگا‘ ارشاد احمد آرائیں

50 فیصد سبسڈی پر زرعی آلات کی فراہمی سے پیداوار میں اضافہ ہوگا‘ ارشاد احمد ...

  

بورے والا(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری ارشاداحمدارائیں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی ہدایت پرکسانوں کو50فیصد سبسڈی پرزرعی آلات کی فراہمی سے پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گذشتہ روزٹی ایم اے کے جناح ہال میں کسانوں کوزرعی آلات کی قرعہ اندازی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

ہوئے کیا۔ اس موقع پر ای ڈی او زراعت وہاڑی چوہدری مشتاق علی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت محمداسماعیل وٹو،اسسٹنٹ کمشنر احمرسہیل کیفی،ڈی ایس پی مہرذوالفقارعلی سندرانہ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر آبپاشی چوہدری عبدالرزاق اورمیڈیاکے نمائندوں نے قرعہ اندازی میں ان کی معاونت کی اس موقع پرزراعت افسران چوہدری آصف عزیز،محمد ارشد،محمداکرم،محمدبوٹا،محمدتاج کے علاوہ کسانوں کی کثیر تعداد بھی موجودتھی اس موقع پر بورے والاکی بیس20دیہاتی یونین کونسلوں کی الگ الگ قرعہ اندازی کی گئی جس کے ذریعے کسانوں کو50فیصد سبسڈی پرزرعی آلات جس میں روٹاویٹر ،ربیع ڈرل،چیزل ہل،ڈسٹک ہیرواورگنے کی کاشت کے علاقوں میں شوگر کین رجر فراہم کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے مسائل کرنے کے لئے اور ان کوجدید دورکے تقاضوں کے مطابق کاشت کاری کی سہولتیں فراہم کررہی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -