عیدالاضحی ، ملتان کے بیشتر مقامات پر اجتماعی قربانیوں کا اہتمام
ملتان (سٹی رپورٹر)اجتماعی قربانی کی روایت برقرار، عید الاضحی کے موقع پر ملتان میں بیشتر مقامات پر اجتماعی قربانیوں کا اہتمام (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں مدارس کی جانب سے بھی اجتماعی قربانی کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، پمفلٹ تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ جگہ جگہ اشتہار بھی لگائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اجتماعی قربانیوں کا اہتمام کرنے سے مدارس کو کھالوں کی صورت میں خاطر خواہ منافع بھی حاصل ہوتا ہے۔