ڈی سی او کا ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کا دورہ، صفائی کی صورتحال غیر تسلی بخش

ڈی سی او کا ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کا دورہ، صفائی کی صورتحال غیر تسلی بخش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی (بیورورپورٹ+تحصیل رپورٹر) ڈی سی او تنویرالرحمن جب ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی پہنچے تو صفائی کی صورتحال غیر تسلی بخش تھی ایک ایک بستر پر دو دو مریض تھے مریضوں نے استفسار پر بتایا کہ ادویات بازار سے بھی منگوائی گئی ہیں ڈی سی او نے ایم ایس ڈاکٹر غضنفر عباس دھرالہ سے حکومتی پالیسی کے برعکس بازار سے ایمرجنسی مریضوں کے ادویات خریدنے بارے دریافت کیا تو ایم ایس نے بتایا کہ ایٹروپین انجیکشن تین یا چار روپے قیمت کا ہے دستیاب نہ ہونے پر بازار سے منگوائے جاتے ہیں ڈی سی او (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
نے کہا کہ اپنے ایڈمنسٹریٹو سسٹم کو بہتر بنائیں اور ادویات ختم ہونے سے قبل ان کی سٹاک میں دستیابی کو یقینی بنائیں حکومت نے ایمرجنسی میں سو فیصد ادویات مفت دینے کی پالیسی بنا رکھی ہے آپ اس پالیسی کے مطابق ہی کام کریں ایم ایس نے بتایا کہ 80فیصد ادویات ہسپتال سے مفت فراہم کی جاتی ہیں صرف20فیصد ادویات ضرورت پڑنے پر بازار سے منگوائی جاتی ہیں ۔ جنیٹوریل سروس کے انچار ج ریٹائرڈ میجر نے بتایا کہ شفٹ تبدیل ہونے کی وجہ سے صفائی بہتر دکھائی نہیں دے رہی ڈی سی او نے پوچھا کہ عملہ صفائی میں20نئے افراد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایمرجنسی میں بستروں کی گندی چادروں کا بھی نوٹس لیا معائنہ کے دوران ڈاکٹرز اور عملہ کی حاضری بھی چیک کی گئی تمام ڈاکٹرز اور عملہ معمول کے مطابق اپنے فرائض انجام دینے میں مصروف پایا گیا ۔