محکمہ صحت کا جواں سال ملازم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا

محکمہ صحت کا جواں سال ملازم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا

ملتان (وقائع نگار) محکمہ صحت ملتان کا جواں سال سکول ہیلتھ نیو ٹریشن اینڈ سپروائزر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

بنیادی مرکز صحت سلطان پور ہمڑ پر تعینات اتبش بلوچ جمعہ کے روز ڈیوٹی کرکے گھر واپس آیا سہ پہر 4بجے کے نزدیک گھر کی بجلی کی تار ٹھیک کرنے لگا کہ اس کو اچانک اس سے کرنٹ لگ گیا۔ جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ مرحوم کی عمر 32 سالہ تھی اور وہ دو بچوں کا باپ تھا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر