اعزازی ٹکٹس کی فروخت کا معاملہ‘ شائقین کو پیسے واپس‘ تحقیقات شروع
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹوئنٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں اعزازی ٹکٹ فروخت کرنے کا(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )
معاملہ سامنے آیا ہے گذشتہ روز وقار یونس انکلوژر کی ٹکٹ پانچ سو روپے میں فروخت کی گئی جبکہ ٹکٹ پر کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعزازی ٹکٹ کی تحریر درج تھی جس پرکرکٹ بورڈ کے متعلقہ افراد کے نوٹس میں معاملہ لایا گیا جس پر فوری طور پر پیسے واپس دلواتے ہوئے تحقیقات شروع کردی گئی سکیورٹی نے چند مشکوک افراد کو فوری طور پر اسٹیڈیم کی حدود سے دور کردیا گیاثناء وقار یونس انکلوژر میں دوران میچ فرحان ارشدنے میڈیا کو دوہزار میں خریدی جانیوالی چار ٹکٹوں دکھاتے ہوئے کہا کہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ میچز دیکھنے کے لیے ٹکٹیں خریدی جس پر وقار یونس انکلوژر کی چار ٹکٹیں دوہزار میں خریدی کرکٹ بورڈ ترجمان کے مطابق معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں اس معاملے میں آوٹ سائیڈرز شامل ہیں۔
اعزازی ٹکٹس