بہاولپور کے عوامی نمائندگان کو حقوق کیلئے جاگ اٹھنا چاہیے‘ افتخار حسین گیلانی

بہاولپور کے عوامی نمائندگان کو حقوق کیلئے جاگ اٹھنا چاہیے‘ افتخار حسین ...

  

اوچشریف( نمائندہ پاکستان ) ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم سیدٍ گیلانی نے کہا ہے کہ تخت لاہور کا حجم بر قرار رکھنے کے لئے جنوبی پنجاب کے وسائل او ر رسائی نا ممکن بنا کر مسائل بڑھا دئے گئے ہیں ۔بہاولپور صوبہ کی بحالی کے لئے ان حکمرانوں کے اپنے ایوانوں سے قرار دادیں پاس ہو کر کس مطالبے (بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

کے لئے سرد خانے میں پڑی ہیں جب کہ بہاولپور صوبہ کی بحالی سے نا صر ف اس صوبہ کا ریوینو ریکارڈ اکٹھا ہو گا بلکہ اس خطے کے باسیوں کو اپنے مشکلات کے ازالے کے لئے چار سو کلومیٹر کی مسافت سے بھی نجات مل جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شمس محل میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور کی صوبائی خود مختاری کے لئے ایسا لگتا ہے کہ اس خطے کے منتخب نمائندگان کے منہ پر خاموشی کی چٹ لگا دی گئی ہے انہوں نے کہا جس خطے کے وسائل اور رسائی لوٹی جا رہی ہو تو وہاں کی غیور عوام کا رد عمل آئندہ انتخاب میں ضرور آئے گا انہوں نے کہا کہ آئندہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں یہ آوازضرور بلند کروں گااب اس خطے کے عوامی نمائندگان کو اپنے حقوق کے لئے جاگ اٹھنا چاہئے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -