50 ہزار قیدی عیدالاضحی پنجاب کی جیلوں میں منائیں گے

50 ہزار قیدی عیدالاضحی پنجاب کی جیلوں میں منائیں گے

  

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)رحیم یارخان سمیت پنجاب بھرکی جیلوں میں 50ہزارسے زائدقیدی وحوالاتی اپنوں سے دوررہ کرعیدالاضحٰی جیل کی سلاخوں کے پیچھے منائیں گے۔تفصیل (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

کے مطابق رحیم یارخان ،ملتان،فیصل آباد،سرگودھا،گجرات،میانوالی،لاہور،شاہ پور،راولپنڈی سمیت پنجاب بھرکی جیلوں میں بندقیدی وحوالاتیوں کی تعداد50ہزارسے تجاوزکرگئی ہے جس میں سزائے موت کے منتظردس ہزارسے زائدقیدی بھی شامل ہیں عیدالاضحٰی کی خوشیوں میں یہ شامل نہیں ہوسکیں گے بلکہ اپنے اہلخانہ ،ماؤں،بہنوں اوربیٹیوں سے دوررہ کرعیدجیل کی سلاخوں میں گزاریں گے عیدسے قبل ان کے ورثاء نے ملاقاتوں کاسلسلہ شروع کردیاہے رحیم یارخان اوردیگراضلاع کی جیلوں میں گزشتہ روزسے سلاخوں کے پیچھے کھڑے ہوکرسینکڑوں ملاقاتیوں نے اپنے پیاروں سے جیلوں میں ملاقاتیں شروع کردی ہیں اورعیدکے کپڑے وغیرہ بھی اپنے عزیزواقارب کوجیل کے اندرپہنچائے عیدالاضحٰی کے موقع پرممکنہ خطرات کے پیش نظرجیلوں کی سیکورٹی بھی سخت کردی گئی ہے اس سلسلہ میں آئی جی جیل خانہ جات نے پنجاب بھرکی جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کوہدایت کی ہے کہ وہ عیدکی اشیاء چیکنگ کے بعد قیدیوں تک پہنچائیں اورعیدکے ایام میں قیدیوں کے گھروں سے آنے والی اشیاء اورکھانے پینے کی چیزوں اور گوشت کوروکانہ جائے بلکہ چیک کرکے قیدیوں کوپہنچایاجائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -