واسا کے تمام آپریشنل سٹاف واٹر سپلائی اور ڈسپوزل سٹیشنوں کے ملازمین کی عید تعطیلات منسوخ
ملتان( نمائندہ خصوصی )منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم نے عید الاضحی کے موقع پر واساکے تمام آپریشنل سٹاف ، سیوریج ،(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )
واٹر سپلائی اور ڈسپوزل اسٹیشنوں کے آفیسران کی عید تعطیلات منسوخ کردیں ہیں (11) ستمبر سے (14) ستمبر تک تمام سب ڈویژنل دفاتر کھلے رھیں گے جبکہ واسا کا کمپلینٹ سنٹر (24) گھنٹے کھلا رہے گا عید تعطیلات کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر سپلائی آصف جاوید کو فوکل پرسن مقرر کرکے کمپلینٹ سیل کے لیے ملازمین کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے ۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے فوکل پرسن کو ہدایت کی ہے کہ عید تعطیلات کے دوران تمام آپریشنل سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور شہر بھر میں سیوریج ، واٹر سپلائی سے متعلق شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے انہوں نے شہریوں کو بھی آگاہ کیا ہے کہ واسا سے متعلق شکایات کمپلینٹ سنٹر کے رابطہ نمبروں 061-9330051,9330054اور 061-9330015پر درج کرائیں ۔