ویگن‘ منی گڈز اڈوں کی شہر سے منتقلی کے دعوے دھرے رہ گئے

ویگن‘ منی گڈز اڈوں کی شہر سے منتقلی کے دعوے دھرے رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سپیشل رپورٹر )ویگن اڈوں اور منی گڈزاڈوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران شہریوں کے ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کی بجائے ڈی سی او کی خوشنودی کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کی بجائے دیگر امور نمٹانے لگے ،ضلع ملتان میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا وجود عملی طور پر ختم ہوکر رہ گیا ہے۔اس ضمن میں ملتان شہر کے گنجان آباد علاقوں حسن پروانہ کالونی ،پرانی سبزی منڈی حسن پروانہ، شاہین مارکیٹ،بوہڑ گیٹ ،حرم گیٹ ،چونگی نمبر 14،(بقیہ نمبر30صفحہ7پر )
ٹمبر مارکیٹ ، چوک شاہ عباس ودیگر میں غیر قانونی طور پر ویگن پارکنگ اسٹینڈ اور منی گڈز اڈے قائم کررکھے ہیں جس کے باعث ان علاقوں کے رہائشی عذاب میں مبتلاہوکر رہ گئے ہیں ۔پریشان کن امریہ ہے کہ موجودہ ڈی سی او نادر چھٹہ نے اپنی تعیناتی کے فوراًبعد ڈی کلاس ویگن اڈوں اور منی گڈز اڈوں کی شہر سے فوری طور پر منتقلی کا اعلان کیا تھا مگر اس پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا متاثرہ حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مذکورہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
ٹرانسپورٹ