ملتان سمیت ریلوے ڈویژنوں کے ڈیوٹی سے غیر حاضر ملازمین کی لسٹیں طلب

ملتان سمیت ریلوے ڈویژنوں کے ڈیوٹی سے غیر حاضر ملازمین کی لسٹیں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)ریلوے ہیڈکوارٹر نے ملتان سمیت تمام ڈویژنوں کے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے ٹرین ڈرائیورز‘شینٹر‘اسسٹنٹ ڈرائیورز کی لسٹ مانگ لی ہے باخبر ذرائع کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹر کو متعدد بار شکایات موصول ہوئی کہ چند ریلوے ملازمین ڈیوٹی کرنے کی (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
بجائے مفت کی تنخواہ اور دیگر الاؤنسز وصول کررہے ہیں جن میں مبینہ طور پر مالک سندھی‘اشرف ‘شیر خان‘ مختیار شامل ہیں جو ڈیوٹی کے دوران کام کرنے کی بجائے صرف یونین بازی کرتے ہیں اور ٹرین ڈرائیوروں کی ہونیوالی ہڑتالوں میں اہم کردار ادا کرکے ٹرینوں کو تاخیر کا شکار بناتے ہیں جس سے ریلوے کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے حالیہ دنوں ورک ٹو رول کے حوالے سے لوکورننگ سٹاف کی ہونیو الی ہڑتال میں لوکو فورمین نصراللہ وٹو اور مالک سندھی نے اہم کردار ادا کیا ذرائع نے بتایا ہے کہ مالک سندھی جب سے ریلوے میں آیا ہے تب سے یونین بازی کی آڑ اور پشت پناہی کے باعث اس کا تبادلہ نہیں ہوسکا ہے ۔
لسٹیں طلب