چوک کمہاراں والا کشادہ ، قصوری چوک والی سڑک کی کارپیٹنگ مکمل

چوک کمہاراں والا کشادہ ، قصوری چوک والی سڑک کی کارپیٹنگ مکمل

ملتان(نمائندہ خصوصی)ملتان میٹرو بس انتظامیہ اور ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے چوک کمہاراں والا کو کشاد ہ کر کے ٹریفک کی بھول بھلیوں کا خاتمہ کردیا ہے۔چوک کمہاراں والا سے قصوری چوک جانے والی سڑک کی کارپیٹنگ بھی کردی گئی ہے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے چوک کمہاراں والا کے فلائی اوور کی تعمیر کے وقت اس سڑک کی ایک سائیڈ ادھوری چھوڑ دی گئی تھی۔چوک میں میٹرو بس(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

منصوبے کے بلب کے ساتھ ون کی خلاف ورزی روکنے کے لئے سپائیک سسٹم بھی ختم کیا جارہا ہے ۔چوک میں ٹریفک کے منظم ہوجانے کی وجہ سے اب سپائیک سسٹم کی ضرورت نہیں رہی۔چوک کمہاراں والا کی ری ڈیزائننگ کے نتیجے میں 6آئی لینڈز قائم کئے گئے ہیں۔جنہیں پی ایچ اے کے حوالے کردیا گیا ہے اور ان میں مٹی کی بھرائی جاری ہے۔چوک کو خوبصورت بنانے کے لئے پی ایچ اے نے بڑے پودوں کے علاوہ کھجورکے درخت لگانے کا پلان بھی تیار کیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر