یونین بازی کی آڑ میں ڈیوٹی سے غائب رہنے والے ملازمین کولیڈر بننے کاکوئی حق نہیں ، محاسبہ ہوناچاہیے‘چوہدری اجمل

یونین بازی کی آڑ میں ڈیوٹی سے غائب رہنے والے ملازمین کولیڈر بننے کاکوئی حق ...

  

ملتان(جنرل رپورٹر)ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن گروپ کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری چوہدری اجمل نے کہا ہے کہ یونین بازی (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

کی آڑ لے کر ڈیوٹی سے غائب رہنے والے ملازمین کو لیڈر بننے کا بھی کوئی حق نہیں‘ ریلوے ملازمین ایسے عناصر کا محاسبہ کریں اور انہیں اپنی یونین میں بھی جگہ نہ دیں ڈویژنل جنرل سیکرٹری ریلوے پریم یونین سید سلیم چشتی نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق ریلوے کو بہتر کرنے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں لیکن چند کرپٹ افسران اور ملازمین محکمہ کو کامیاب ہوتا نہیں دیکھ سکتے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید شجاعت حسین شاہ نے کہا ہے کہ ریلوے ملازمین کے لئے سب سے پہلی ترجیح ڈیوٹی ہونی چاہئے جو ملازم اپنی ڈیوٹی صحیح طریقہ سے نہیں کرتا اس کو نہ صرف ملازمت سے برخاست کردینا چاہئے بلکہ اس کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی ہونی چاہئے۔

چوہدری اجمل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -