شاہ رکن عالم ٹاؤن کی شہری حدود میں جانور فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی 20 بکرے اور بیوپاری تحویل میں لے لئے

شاہ رکن عالم ٹاؤن کی شہری حدود میں جانور فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی 20 ...

  

ملتان (خبر نگار) شاہ رکن عالم ٹاؤن نے شہری حدود میں قربانی کے جانور فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

رات گئے تک جاری رکھا اور مختلف علاقوں میں 20بکرے اور بیوپاری تحویل میں لیکر وہاڑی چوک کے قریب عارضی بکر منڈی میں پہنچا دیئے گئے اسٹنٹ کمشنر سٹی و ایڈمنسٹریٹر شاہ رکن عالم ٹاؤن محمد فاروق ڈوگر کی ہدایت شعبہ لینڈ برانچ نے شمس آباد، عید گاہ، چوک کمہاراں والا، گلشن مارکیٹ ، شاہ رکن عالم کالونی ، چونگی نمبر 9، گھنٹہ گھر میٹرو روٹ پر قربانی کے جناور فروخت کرنیوالوں کے خلاف تمام دن کاروائی کا سلسلہ جاری رکھا اور رات گئے تک ٹیمیں مختلف علاقوں میں متحرک رہیں اور اس دوران 20بکرے اور بیوپاری تحویل میں لیکر فاطمہ جناح کالونی میں بکر منڈی میں شفٹ کردیئے گئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -