بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 9 پولیس اہلکاروں کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 9 پولیس اہلکاروں کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نمائندہ خصو صی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے عدالت میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 9 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 16ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت نے تھانہ چہلیک میں درج منشیات کے مقدمہ سرکاربنام محمدبلال میں سب انسپکٹر وں محمد ارشد اور مظفراللہ،ہیڈ کانسٹیبل عرفان شریف ،کانسٹیبلوں خضر حیات اور کامران ،تھانہ شاہ شمس میں درج منشیات کے مقدمہ سرکاربنام محمدندیم میں سب انسپکٹرمحموداحمد،ہیڈ کانسٹیبل محمد عارف،کانسٹیبلوں محمد عدیل اور حشمت سلطان کوپیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
بطور گواہ