پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتوں میں بھارت ملوث ہے، میاں مقصود
ملتان (سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی جانب سے ’’عالمی طاقتوں سے پاکستان پرپابندیاں لگانے اور اسے تنہاکرنے کے مطالبے‘‘پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نریندرمودی کا پاکستان پر پابندیاں لگانے (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
کاباربار مطالبہ انتہائی قابل مذمت ہے۔بھارت خود ایک بہت بڑا دہشتگرد ملک کے ہے جس نے ہمیشہ دہشتگردی کو پروان چڑھا یا ہے اور پاکستان سمیت خطے میں دہشتگردی کابازار گرم کیا ہوا ہے۔بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیوکی گرفتاری کے بعدہونے والے انکشافات اس بات کے واضح ثبوت ہیں پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں بھارت ملوث ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے نریندرمودی دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتے ہیں۔برھان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں دو ماہ سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے وہاں پر مسلسل کرفیونافذ ہے۔مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام بھارت سے آزادی کے لیے اپنی جان ومال اور عزت وآبرو کی قربانیاں دے رہے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی حکومت اور عالمی انسانی حقوق کے ادارے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان اور مشرقی تیمور کو علیحدہ کرنے میں تو بڑی تیزی دکھائی مگرجب بات کشمیر و فلسطین اور مسلم ممالک پر ہونے والے مظالم کی آتی ہے تووہ اندھی گونگی اور بہری ہوجاتی ہے۔
میاں مقصود