ملتان شہر کے 15 مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد، ڈینگی بخار کے شبہ میں 146 مریض ہسپتال داخل

ملتان شہر کے 15 مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد، ڈینگی بخار کے شبہ میں 146 ...

  

ملتان (وقائع نگار) محکمہ صحت کی ٹیموں کو گذشتہ روز ملتان کے مختلف 15 مقامات سے ڈینگی مچھر اور لاروا ملا ہے۔ محکمہ صحت کی(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

ٹیموں کو یکم جنوری سے لیکر اپ تک مختلف مقامات سے 1403 ڈینگی مچھر اور لاروا ملا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی بخار کے شبہ میں 2مریض داخل کروائے گئے۔ جن کی ٹیسٹ رپورٹ نیگٹو آئی ہے۔ اسی طرح ڈینگی بخار کے شبہ میں 146 مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل کروایا گیا۔ صرف ایک مریض میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈینگی لاروا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -