امریکی سفارتخانہ کی نئی ویب سائٹ کاباضابطہ افتتاح ‘ویزہ ، ملازمتوں کے مواقع سمیت اہم معلومات مہیا ہونگی

امریکی سفارتخانہ کی نئی ویب سائٹ کاباضابطہ افتتاح ‘ویزہ ، ملازمتوں کے مواقع ...

  

ملتان (جنرل رپورٹر)امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے امریکی سفارتخانہ کی نئی اور انٹرنیٹ صارفین کے لئے آن لائن اشتراک کے ساتھ(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

ویب سائٹ کا باضابطہ افتتاح کردیا‘امریکی سفیر نے اپنے پیغام میں تمام لوگوں کو امریکہ اور پاکستان کی مشترکہ جدوجہد اور دونوں ملکوں کے مابین شراکت کو مزید مضبوط بنانے کے لئے دونوں اقوام کے تعاون سے متعلق آگاہی کے لئے امریکی سفارتخانہ کی نئی ویب سائٹ دیکھنے کی دعوت دی امریکی سفیر کا پیغام اور ویب سائٹ کی تمام خصوصیاتhttp://pk.usembassy.govپر ملاحظہ کی جاسکتی ہیں امریکی سفارتخانہ کی آفیشل ویب سائٹ پر پر امریکی ویزہ، ملازمتوں کے مواقع اور پریس ریلیزز سمیت تمام اہم معلومات پیش کی گئی ہیں۔ ویب سائٹ پر پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کوپاسپورٹس سے متعلق معلومات مہیا ہوں گی۔ کاروباری افراد پاکستان اور امریکہ میں کاروبار سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور طلبہ امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے سے متعلق مزید معلومات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ امریکی سفارتخانہ کی نئی ویب سائٹ پر تینوں امریکی قونصل خانوں اور ان کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات اور پاکستان میں کام کرنے والے لنکن کارنرز سے متعلق معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

امریکی سفارتخانہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -