ضلع مظفر گڑھ میں ناجائز شکارکھیلنے والوں کے چالان ، سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر کے بھائی کیخلاف بھی کارروائی

ضلع مظفر گڑھ میں ناجائز شکارکھیلنے والوں کے چالان ، سابق گورنر پنجاب غلام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ)محکمہ وائلڈ لائف مظفرگڑھ نے ضلع مظفرگڑھ کے نواحی علاقوں بیٹ قائم شاہ ، شاہ جمال قصبہ بصیرہ اور(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
دیگر علاقوں میں ناجائز شکار کھیلنے والے شکاریوں کے چالان کیے ۔ سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفی کھر کے چھوٹے بھائی کلب مرتضیٰکھر سابق ایم این اے سمیت کے خلاف بھی ناجائز شکار کھیلنے کی بناء پر قانونی کارروائی کی گئی جبکہ علاقے کے مشہور زمانہ شکاری جن میں اقبال رند، فیضورند ،سرفراز پٹھان ملتانی، عبدالرؤف کھر سمیت تمام غیر قانونی شکارکھیلنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی یہ افراد عرصہ درازسے بغیر لائسنس شکار کرتے تھے محکمہ نے ناجائز شکار کھیلنے والوں پرجرمانے اورلائسنس کے اجزاء میں مجموعی طورپر 22لاکھ42ہزارروپے کاریکارڈ حاصل کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفس مظفرگڑھ محمد نوید طارق نے’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری ڈویژنل ریڈ پارٹی ڈیرہ غازی خان ڈویژن انچارج انسپکٹر منظور احمد کو بلاامتیاز کارروائی کی ہدایات دی گئی ہے جس پرو ہ روزانہ کی بنیاد پراپنی کارروائی کی رپورٹ کرتے ہیں اس ریڈپارٹی نے مظفرگڑھ کے نواحی علاقوں سے ناجائز شکار بیٹر ، لاوا جال ، بیٹریاں ،ٹیپ ریکاڈر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں بند کردیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے ناجائز آلات شکار بھی محکمہ نے ضبط کرلیے ہی۔
چالان