پولیس کارروائی ، شراب ،لہن ،پسٹل ،گولیاں برآمد، تیز رفتار موٹرسائیکل سوار گرفتار

پولیس کارروائی ، شراب ،لہن ،پسٹل ،گولیاں برآمد، تیز رفتار موٹرسائیکل سوار ...

  

ملتان (وقائع نگار ) پولیس تھانہ چہلیک نے ملزمان محمد حماد اور فرخ کے قبضہ سے 04بوتل شراب جبکہ ملزم علی کے قبضہ سے 01بوتل شراب، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم محمد بخش کے قبضہ سے 20لیٹر شراب، پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزم محمد یحیٰ کے قبضہ سے 20لیٹر شراب جبکہ ملزم خلیل احمد کے (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

قبضہ سے 1490لیٹر شراب 04ڈرم لہن معہ چالوبھٹی ، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم محمد وسیم کے قبضہ سے 12بوتلیں شراب اور 25لیٹر شراب، پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم بطرس مسیح کے قبضہ سے 06لیٹر شراب، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم ندیم کے قبضہ سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے۔ پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم محمد افضل کے قبضہ سے 01عدد پسٹل معہ 03گولیاں، پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزم خلیل احمد کے قبضہ سے 01عدد پسٹل معہ 09گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس تھانہ گلگشت نے ملزمان عمران خان ، مدیحہ ، لیاقت ، چندا او ر سونیا کو ہوٹل میں بدکاری کرتے قابو کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم صابر حسین اور محمد عامر کو شراب پی کر غل غپاڑہ کرتے قابو کر کے مقدمات درج کرلیے۔ پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزمان علی رضا اور خرم کو پرچی جواء کھیلتے قابو کرکے مقدمات درج کر لیا۔ پولیس تھانہ سٹی جلال پور نے ملزم یعقوب کو انتہائی تیز رفتار موٹر سائیکل چلاتے قابو کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران134نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں447نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے117موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ ملتان پولیس نے15اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے02کا تعلق کیٹیگری Aسے ہے جبکہ13ملزمان کا تعلق کیٹیگری B سے ہے۔ ان میں سے09اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی صاحب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -