زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی حالت غیر

زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی حالت غیر

  

بورے والا(تحصیل رپورٹر)محکمہ صحت کی ٹیم کا ہوٹل پر چھاپہ کھانے پینے کی اشیاء کے نمونہ جات فیل ہونے پر ہوٹل مالک کے خلاف مقدمہ درج۔ واقعات کے مطابق ملاوٹ کے خلاف حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی مہم میں ڈی ایچ او ڈاکٹرخالدمحمود چوہدری نے گزشتہ روز ای(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

بلاک میں واقع لاہوری ناشتہ پوائنٹ (ہوٹل) پر چھاپہ مارکروہاں سے دہی ،بناسپتی، گھی ،چنے ،رائتہ ودیگرکھانے پینے کی اشیا کے نمونہ جات حاصل کرکے تجزیہ کے لئے لیبارٹری کو بھجوائے جوکہ رزلٹ آنے پر غیرمعیاری ثابت ہوئے ہوٹل کے معائنہ کے دوران کھانے پینے کے برتنوں کی صفائی کی صورتحال بھی ابترتھی جوکہ انسانی صحت کے لئے مضرہے تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے محکمہ صحت کی مدعیت میں ہوٹل مالک عرفان علوی اور محمدعدنان کھچی کے خلاف پیورفوڈایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

حالت غیر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -