مناسب تشہیر نہ ہونے کے باعث خریدار منڈی کے بجائے چلتے پھرتے بیوپاریوں سے جانور خریدنے لگے

مناسب تشہیر نہ ہونے کے باعث خریدار منڈی کے بجائے چلتے پھرتے بیوپاریوں سے ...

ملتان (خبر نگار) ٹاؤنز کی جانب سے لگائی جانیوالی عارضی بکر منڈیاں جانوروں سے بھر گئیں ضلعی حکومت اور ٹاؤن انتظامیہ کی(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

جانب سے مناسب تشہیر نہ ہونے کے باعث خریدار جانور منڈی سے خریدنے کے بجائے چلتے پھرتے بیوپاریوں سے خریدنے لگے ہیں۔ تفصیل کے مطابق ضلعی حکومت کی ہدایت پر ٹاؤنز انتظامیہ نے کانگو فری عارضی بکر منڈیاں لگائی گئی ہیں شیر شاہ ٹاؤن نے سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قریب ، شاہ رکن عالم ٹاؤن نے فاطمہ جناح ہاؤسنگ سکیم، بوسن ٹاؤن نے نواب پور روڈ ، موسی پاک ٹاؤن نے وہاڑی چوک کے قریب لگائی ہیں لیکن عارضی بکر منڈیوں میں ٹاؤنز کی جانب سے تمام سہولیات کی فراہمی کی گئی ہے لیکن عارضی بکر منڈیوں میں جانور وں کی بہت بڑی تعداد تو موجود ہے لیکن خریدارغائب ہیں جس کی وجہ انتظامیہ کی جانب سے مناسب تشہیر نہ ہونا بتایاجارہا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...