بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ‘ حادثات میں 18 افراد زخمی‘ فائرنگ سے نوجوان زخمی

بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ‘ حادثات میں 18 افراد زخمی‘ فائرنگ سے نوجوان زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار )تھانہ سیتل ماڑی کے حدود میں چوک کے قریب گذشتہ روز نعمان جو کہ فوجی ہے کوہاٹ سے محکمانہ امتحان دیکر واپس تحصیل سمندری ضلع فیصل آباد کا رہائشی آیا جب وہاڑی چوک کے قریب پہنچا تو رکشہ میں بٹھانے لگا اسی اثناء میں بیہوش ہوگیا جس کو پولیس تھانہ سیتل ماڑی لے آئی معلوام ہوا ہے کہ ا س کو نامعلوم رقم کا صفایا کردیا (بقیہ نمبر31صفحہ7پر )
پولیس نے ریسکیو کو بلایا اور ریسکیو ٹیم نے بیہوشی کے حالت میں اس کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا محلہ غوث آباد نزد ڈسٹرکٹ جیل کے قریب واٹر فلٹریشن پلانٹ سے پانی بھرنے جانے والا 7سالہ بچہ سیف کو اچانک کرنٹ لگ گیا جس سے اس کی موقع پر موت واقع ہوگئی ورثاء کے حوالے نعش کو کردیا گیا ٹریفک کا پہلا حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار گاڑی کے موٹر سائیکل سوار شبیر کو پیچھے سے زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا زخمی کو ریسکیو کی امدادی ٹیم نے طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال کے شعبہ انتہائی نگہداشت میں داخل کر وا دیا ٹریفک کے دیگر حادثات میں گلزار، یٰسین ، شوکت ، سرفراز، نرگس، غلام رسول، منیر، اعجاز، نعمان، وحید، ریاض، مظہر ، خالد، صادق ، شبیر ، عثمان جلیل، رمضانزخمی ہوگئے زخمیون کو طبی امداد دینے کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے تھانہ الپہ کے علاقے اڈا بند بوسن کے قریب گذشتہ روز مظفر گڑھ کے رہائشی 27سالہ ربنواز کو نامعلوم ڈاکوؤں کے واردات کی نیت سے روکا مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا زخمی کو پولیس نے فوراً نشتر ہسپتال داخل کروا دیا اور قانونی کارروائی پولیس نے شروع کردی ہے۔
حادثات