شاہ رکن عالم کے علاقہ میں سرچ آپریشن‘ 4مشتبہ افراد گرفتار‘ اسلحہ برآمد
ملتان(وقائع نگار) تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا جس میں داخلی و خارجی راستوں پر کڑی ناکہ بندی کی گئی ہر آنے اور جانے والے افراد کی تلاشی لینے (بقیہ نمبر26صفحہ7پر )
کے بعد مکمل کوائف کی جانچ پڑتال کے بعد جانے دیا گیا مذکورہ آپریشن کے دوران گھروں کی بھی تلاشی لی گئی اس دوران 4مشکوک افراد کو بھی ھراست میں لیا گیا اور ان سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا مشکوک افراد کو متعلقہ پولیس کے حوالے کیا گیا۔