نئے ایجوکیٹرز کو عید پر تنخواہ نہ مل سکی اسناد کی تصدیق کا اضافی بوجھ ڈال دیا

نئے ایجوکیٹرز کو عید پر تنخواہ نہ مل سکی اسناد کی تصدیق کا اضافی بوجھ ڈال دیا

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم میں بھرتی ہونے والے نئے ایجوکیٹرز کو عید کے موقع پر تنخواہ کی ادائیگی نہ ہوسکی ، اسناد کی تصدیق کا(بقیہ نمبر25صفحہ7پر )

اضافی بوجھ بھی ڈال دیا گیا ، اے جی آفس والوں نے بھی بل پاس کرنے کا 10فیصد کمیشن مانگ لیا‘ تفصیل کے مطابق چار ہفتوں کی ٹریننگ حاصل کرنے اپنے فرائض سنبھالنے والے ایجوکیٹرز عید پر تنخواہوں سے محروم ہیں، ان ایجوکیٹرز نے 27اگست کو ذمے داریاں سنبھالی تھیں ، اب ان اساتذہ کو حکم دیا گیا ہے کہ پہلے اپنی اسناد کی بورڈ اور یونیورسٹی سے تصدیق کرائیں ، جس کی وجہ سے ان پر اضافی مالی بوجھ پڑ گیا ہے ، جبکہ جن اساتذہ نے اپنی اسناد جمع کرادی ہیں وہ محکمہ تعلیم کے افسروں نے دبا لی ہے ، ذرائع کے مطابق اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ تنخواہوں کے بل پاس کرانے کیلئے اے جی آفس کو 10فیصد کمیشن دیا جائے جس سے ایجوکیٹرز پریشان ہوگئے ہیں مگریہ تمام حربے آزمانے کے باوجود عید پر تنخواہ جاری نہ ہوسکی، انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے وہ اس کا نوٹس لیں اورذمہ داروں کے خلاف کاررروائی کریں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -