عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر وفاقی سیکرٹری خزانہ سے جواب طلب

عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر وفاقی سیکرٹری خزانہ سے جواب طلب

  

ملتان (نمائندہ خصو صی) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے عدالتی احکامات پرعمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی درخواست پروفاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعودسے 19 اکتوبر کوجواب طلب کرلیا ہے۔فاضل عدالت میں ملتان (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

کے محمد نوید بھٹی نے درخواست توہین عدالت دائر کرتے ہوئے موقف اختیارکیا تھاکہ اس نے قبل ازیں قومی بنک میں غیر قانونی طورپر افسران اور سی بی اے یونین کی جانب سے اپنے رشتہ داروں کو بھرتی کرنے اور قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے باوجود کوئی کارروائی نہ ہونے پرفاضل عدالت سے رجوع کیا تو 8 اکتوبر 2015ء کو وفاقی سیکرٹری خزانہ کومعاملہ کی سماعت کرکے قانون کے مطابق معاملہ حل کرنے کاحکم دیا گیا لیکن بارباررجوع کرنے کے باوجود عدالتی احکامات پر جان بوجھ کر عمل کرنے سے صاف انکارکردیا گیا ہے اس لئے توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے۔

توہین عدالت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -