قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ، اسلام آباد ریجن نے لاہور بلیوز، فاٹا نے لاہور وائٹس کو شکست دیدی

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ، اسلام آباد ریجن نے لاہور بلیوز، فاٹا نے لاہور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصوصی رپورٹر)قومی ٹوئنٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد ریجن نے لاہوربلیوز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی فاتح ٹیم کے عابدعلی اور آفاق کے درمیان دوسری وکٹ کی 66رنز کی شرکت داری نے 119رنز کا آسان ہدف5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیامیچ کے بہترین کھلاڑی عابدعلی 46پر رن آؤٹ آفاق احمد 41رنز پر آوٹ ہوئے احمد بشیر ،عمران ،احمد شہزاد نے 1,1وکٹ حاصل کی تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہوربلیوز احمد شہزاد کی شمولیت کے باوجود بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی 3وکٹیں 29رنز پر گرنے کے بعد نوید یاسین کے 36اور سعد نسیم کے 32رنز کی بدولت 119رنز کا ٹارگٹ دینے کی کامیاب ہوئی محمد عباس اور محمد عرفان 2,2،عادل امین اورعبدالرحمن 1,1بیٹسمین کو پویلین کی راہ دکھائی ۔(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
دریں اثناء قومی ٹوئنٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں عامر یامین نے لاہور وائٹس کے سٹار ز کو بٹینگ بھولادی ، 4اوورز میں5رنز دے کر 4وکٹیں لے کر ملکی ریکارڈ قائم کردیا فاٹا 34رنز سے کامیاب لاہور ایونٹ کے کم ترین 83رنز پر آو ٹ ہوگیا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں فاٹا کے باولرز نے 118رنز کا معمولی ٹارگٹ حریف ٹیم کے لیے ناممکن بناتے ہوئے ملکی ریکارڈ قائم کردئیے لاہور پہلے ہی اوور میں کپتان کامران اکمل کے صفر پر آوٹ ہونے کی صورت میں اٹھایا اگلی ہی گیند پر عامر یامین نے ان فارم بیٹسمین عمراکمل کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کرکے پویلین چلتا کردیا سلمان بٹ 11کے انفرادی اسکور پر عامریامین کی گیند وکٹ کے پیچھے آوٹ ہوئے سکندر مرزا 14رنز پر فاسٹ باولر کی گیند پر شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آوٹ ہوئے 28رنز پر 4وکٹیں گرنے کے بعد لاہور وائٹس کے بیٹسمین ایک کے بعد ایک پویلین کا رخ کرتے رہے اورپوری ٹیم 83پر آوٹ ہوگئی کاشف بھٹی 21اور کامران غلام 15رنز بناسکے عرفان 3،عمران 2اور بلال کے حصے میں 1وکٹ آئی اس سے قبل فاٹا نے 117رنز بنائے عمر صدیق 24،بلال آصف 22کے ساتھ ٹاپ اسکور رہے ارسل ،قیصر اور کامران غلام نے 2,2آوٹ کیے ۔