حادثات نے 3زندگیا نگل لیں، ایک خاتون قتل، 2نے خودکشی کر لی

حادثات نے 3زندگیا نگل لیں، ایک خاتون قتل، 2نے خودکشی کر لی

رحیمیار خان، چشتیاں، حویلی کورنگا، اوچ شریف، سمہ سٹہ، خانقاہ شریف، میاں چنوں (نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 6 افراد زندگی سے محروم ہوگئے۔ گونگی بہری خاتون کا نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔ گھریلو جھگڑوں سے تنگ 2خواتین نے خود کشی کر لی۔ مختلف نہروں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ رحیم یار خان سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق گھوٹکی کارہائشی پچیس سالہ محمدارشدموٹرسائیکل پرفیکٹری سے چھٹی کے بعد گھرجارہاتھاکہ راستے (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

میں قومی شاہراہ پراسے تیزرفتارٹریکٹرٹرالی نے بے قابوہوکرکچل دیاجس سے وہ شدیدزخمی ہوگیاجسے طبی امداد کے لیے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیاہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔چشتیاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق دو مختلف حادثات کے نتیجہ میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا پہلے حادثہ میں چک5فورڈواہ کا محمد وقاص اپنے ڈالہ پر سبزی لیکر چشتیاں جارہاتھا کہ راستہ میں ڈالہ کے ساتھ حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجہ میں محمد وقاص موقع پر جاں بحق ہو گیا اور ڈالہ کا ڈرائیور محمد ارشد زخمی ہو گیا دوسرے واقعہ میں چک 14گجیانی کا موٹر سائیکل سوار نوجوان محمد عامر شہر کی طرف جارہاتھا کہ تیز رفتارکارنے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں ہیلمٹ نہ ہونے کی وجہ سے اس کے سر پر گہری چوٹ آئی تحصیل ہسپتال چشتیاں میں اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد 150کلو میٹر دور بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال بھجوا دیا گیاہے۔جہاں وہ جاں بحق ہو گیا۔ حویلی کورنگا سے نامہ نگار کے مطابق اڈا25پل کے نواحی علاقہ چھماحی پل پر اللہ یار جوتہ سے میاں چنوں جانے والے نور محمد جو کہ اپنے ساتھ خواتین کو بھی لے کر جا رہا تھا کا موٹرسائیکل سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے دونوں موٹرسائیکل سوار روڈ پر گر گئے جبکہ پیچھے سے آنے والے ٹریلر نمبریtlv366 نے دونوں موٹرسائیکل کو کچل دیا جس سے نور محمد ولد غلام عمر50سالْ اور مجیب ولد رمضان عمر25سال موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ شمیم مائی زوجہ غلام ،پرویشا دختر غلام عمر7سالاور عدنان ولد یونس شدید زخمی ہو گئے جن کوفوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ ریفر کر دیا گیا۔ رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق بستی کھوکھراں کے رہائشی35سالہ عبدالشکور جوکہ موٹرسائیکلوں کے تصادم میں سر پر لگنے والی گہری ضرب کے باعث شدیدزخمی ہوگیا تھا کو ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں 35سالہ عبدالشکور طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپایا اور دم توڑگیا۔ اوچ شریف سے نمائندہ پاکستان اور سٹی رپورٹر کے مطابق اوچشریف کے نواحی موضع جھانگڑہ غربی کے رہائشی محنت کش اللہ نواز اور اس کی بیوی بچل مائی جو کہ گونگی بہری تھی ۔زمیندار چوہدری برکت علی کے پاس بطور ملازم کام کرتے تھے گزشتہ روز پہلے گھاس کرنے کے لئے گئی مگر واپس نہ آئی دوسرے دن تلاش کرتے ہوئے قریبی فصل کپاس میں تین بچوں کی ماں بچل مائی مردہ پڑی تھی ورثہ نے پولیس کو جس کے گلے پر نشان تھے ۔وقوععے کی پولیس کو اطلاع دی ۔A.S.Pاحمد پورشرقیہ دوست محمد خان اور, S.H.Oاوچشریف اور دیگرملازمین کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گئے اورلاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر اوچشریف پہنچا دیا گیا A.S.Pاحمد پور شرقیہ نے پولیس کو قانونی کارووائی کے احکامات دے دیئے ۔ رحیم یار خان سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق آئے روزکے گھریلوجھگڑوں سے تنگ آکرماچھکہ کی رہائشی تیس سالہ سلطانہ مائی نے گھرمیں موجودزہریلاسپرے بھاری مقدارمیں پی لیاجس سے اس پرغشی طاری ہوگئی جسے معلوم ہونے پرورثاء نے ہسپتال منتقل کیاجہاں وہ جسم میں زہرپھیل جانے کے باعث جانبرنہ ہوسکی اوردم توڑگئی ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والی نوررے والی کی بیس سالہ شازیہ اوراڈہ یوسف آباد کے چوبیس سالہ تنویر کوہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق گزشتہ روز ابوالحسن کالونی کی رہائشی25سالہ اقصیٰ بی بی کو اقدام خودکشی کرنے پر ورثاء نے تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر موجود ذرائع نے بتایا کہ 25سالہ اقصیٰ نے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر اقدام خودکشی کیا جو طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائی اورد م توڑگئی اسی طرح موضع نویں آرائیں کے رہائشی خلیل احمد نے گھریلو رنجش سے دلبرداشتہ ہوکر بلیڈ کی مدد سے خودکشی کرنے کی کوشش کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا تاہم گھر میں موجود اہلخانہ نے اس کی کوشش ناکام بنادی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پولیس نے اقدام خودکشی کرنے پر خلیل احمد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شرو ع کردی۔ دریں اثناء موضع کوٹلہ ماہی کے رہائشی45سالہ محمد سرور جوکہ نشے کی لت میں مبتلا تھا کی چک57پی کے نزدیک کھیتوں میں پڑی ہوئی نعش کو دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر زیادہ نشہ پی لینے کے باعث ہلاک ہونے والے سرور کی نعش کو تحویل میں لے کر کارروائی شروع کردی۔ سمہ سٹہ اور خانقاہ شریف کے نمائندہ پاکستان کے مطابق گزشتہ روز خانقاہ شریف کے قریب سے گزرنے والی میں نہر احمد پور برانچ سے ایک نوجوان کی بر ہنہ لاش پل سے ٹکرا کر رک گئی موقع پر مسافروں نے دیکھ کر تھانہ سمہ سٹہ پولیس کو اطلاع دی ۔اے ایس آئی تھانہ سمہ سٹہ محمد امیر نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نکال کر پوسٹمارٹم کیلئے خانقاہ شریف RHC پہنچا دیا۔ میاں چنوں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نواحی گاؤں16ایٹ بی آر پل کے قریب نہر لوئر باری دوآب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی،ریسکیو1122نے لاش کو نکال کر تھانہ تلمبہ پولیس کے حوالے کردیا،پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر