عارضی بکر منڈیوں میں جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

عارضی بکر منڈیوں میں جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

ملتان(خبر نگار) ٹاؤنز کے زیر انتقام عارضی بکر منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کا رش عروج پر پہنچ گیا ہے جبکہ قربانی کے جانوروں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں شہر سے(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

دور بکر منڈی پوائنٹس تک جانے اور جانوروں کی قیمتیں سامنے آنے پر شہری پریشان ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ دوسری طرف شہری علاقوں میں جانوروں کیلئے چارہ اور زیورات کے بھی اسٹال سج گئے ہیں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے نوٹیفکیشن کیمطابق ضلع بھر میں 6 ٹاؤنز کے زیر انتظام چھ بکر منڈی پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں ملتان شہر کے چاروں ٹاؤنز کی حدود میں پرانا شجاعباد روڈ کاٹن رسرچ سنٹنر ، وہاڑی چوک بائی پاس، فاطمہ جناح ہاؤسنگ سکیم، نواب پور روڈ ، فیض عام نرسری کے علاقوں سے عارضی بکر منڈیاں قائم ہیں شہری قربانی کے جانوروں کی خریداری کرنے کیلئے شہری باہر جانے اور پھر جانوروں کی قیمتیں پتہ چلنے پر پریشان ہو کر رہ گئے ہیں بکروں، بچھڑوں اونٹوں کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں معلوم ہوا ہے کہ بعض شہری پچھلے چند روز سے مسلسل جانوروں بکر منڈیوں کا وزٹ کرنے اور جانوروں کی قیمتیں پتہ کرنے میں مصروف ہیں اور بعض ملازمت پیشہ دفتری اوقات کے بعد عارضی بکر منڈیوں کا چکر لگا کر قربانی کے جانوروں کو بھاؤ تاؤ پتہ کرنے تک ہی محدود ہیں جبکہ دوسری طرف شہر کے مختلف علاقوں قربانی کے جانوروں کیلئے چارے کے اسٹال لگ گئے ہیں اور بیشترمعلومات پر قربانی کے جانوروں کو سجانے کیلئے زیورات بھی فروخت کیے جا رہے ہیں۔

جانور قیمتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر