بھارت سے ہماری دوستی کا ہرگز مطلب پاکستان سے دشمنی نہیں، افغانستان

بھارت سے ہماری دوستی کا ہرگز مطلب پاکستان سے دشمنی نہیں، افغانستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل( اے این این ) افغانستان نے کہا ہے کہ وہ دہشت گرد گروپوں سے نمٹنے کیلئے بھارت اور چین کی مدد حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے جبکہ بھارت سے اس کی دوستی کا مطلب پاکستان سے دشمنی نہیں ۔ افغان ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرحدی اور قبائلی امور کے وزیر گلاب مینگل نے کہا کہ ہم تمام ہمسایہ اور دنیا کے دوسرے ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور بھارت سے ہماری دوستی کا ہرگز مطلب پاکستان سے دشمنی نہیں۔ ادھر افغان آرمی چیف جنرل کاظم شاہ شاہیم نے کہاکہ افغان حکومت دہشت گرد گروپوں سے نمٹنے کیلئے بھارت اور چین کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے ، میں نے اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے کئی دورے کیے ۔ دونوں ملکوں کے حکام نے وعدہ کیا ہے کہ وہ عسکریت پسند ی کے خاتمے کیلئے افغان فورسز کی مدد کرینگے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حقانی نیٹ ورک پاکستانی خفیہ ایجنسی کے تعاون سے افغانستان کے صوبوں پکتیا اور خوست کے علاقوں موسیٰ خیل اور جانی خیل کا کنٹرول حاصل کرنا چاہتا ہے تاکہ انہیں اپنے محفوظ ٹھکانے بنا سکیں تاہم افغان فورسز نے اس کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
افغانستان