کرچی، پولیس مقابلہ میں 3ملزم ہلاک، 3زخمی حالت میں گرفتار

کرچی، پولیس مقابلہ میں 3ملزم ہلاک، 3زخمی حالت میں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی) جماعۃالدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ مسلمان اپنے دلوں میں جذبہ ابراہیمی پیدا کریں۔ عیدالاضحی کے ایام میں قربانی اطاعت، فرمانبرداری اور صبرواستقامت کا درس دیتی ہے۔ قربانی کرنا سنت ابراہیمی ہے۔عشرہ ذوالحج میں تکبیرات کثرت سے پڑھنی چاہئے۔ جماعۃ الدعوۃ عیدالاضحی پر امسال بھی کروڑوں روپے مالیت کے جانور قربان کرے گی۔عید الاضحی کی خوشیوں میں مظلوم کشمیری مسلمانوں کو بھی شریک کیا جائے گا۔بھارت شدید ترین کرفیو،مظالم کے باوجودکشمیریوں کی تحریک نہیں دبا سکا،پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز القادسیہ چوبرجی میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ محمد سعید نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پوری زندگی آزمائشوں اور اللہ کی رضا کیلئے پیش کی جانے والی قربانیوں سے عبارت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ایک شاندار کردار کے طور پر پیش کیا ہے اور قرآن پاک میں ان کی قربانیوں کے تذکرے کئے ہیں تاکہ بعد میں آنے والے لوگ ان کے اسوہ پر چلنے کی کوشش کریں۔قربانی کے واقعہ سے اللہ تعالیٰ نے امت مسلمہ کو درس دیا کہ جب ابراہیم ؑ جیسے اطاعت کے جذبے ہوں گے تو پھر لڑائی جھگڑے اور فرقہ واریت ختم ہو گی۔انہوں نے کہاشرعی حکم ہے کہ دو دانت کے جانور کی قربانی کی جائے اور اگر دو دانت کا نہ مل سکے تو پھر ایک سال کے چھترے کی قربانی ہو سکتی ہے بکرے کی نہیں۔قربانی کے لئے جانور اچھا ،خوبصورت اور عیبوں سے پاک ہونا چاہئے۔نحیف اور کمزور جانور کی قربانی سے منع کیا گیاہے۔حدیث کے مطابق ایام تشریق ذبح کے دن ہیں۔پہلا دن یوم النحر اور اگلے تین دن ایام تشریق ہیں۔تیرہویں ذوالحجہ کی شام تک قربانی کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم میدان میں کھڑی ہے۔جوان شہید ہورہے ہیں ،مائیں اپنے بیٹے قربان کر رہی ہیں۔ دو ماہ سے کرفیو نافذ ہے۔بازار،تعلیمی ادارے بند ہیں۔تحریک آزادی کشمیر پوری قوت سے جاری ہے اور ان شاء اللہ جاری رہے گی۔ہمارا فرض ہے کہ ہم انکی مدد کریں۔جماعۃ الدعوۃ کشمیری شہداء،زخمیوں کے گھروں میں قربانیاں کرے گی اور گوشت پہنچائے گی۔ کشمیری بھائیوں کو بھی عید قربان کی خوشیوں میں شریک کیا جائے گا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مخیر حضرات قربانی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ غرباء و مساکین، یتامیٰ اور مستحقین کو عید قربان کی خوشیوں میں شریک کیا جاسکے۔