قربانی کا جانور خریدنا ہے یا عید کے کپڑے، پیسے آج ہی نکلوالیں نہیں تو ...

قربانی کا جانور خریدنا ہے یا عید کے کپڑے، پیسے آج ہی نکلوالیں نہیں تو ...
قربانی کا جانور خریدنا ہے یا عید کے کپڑے، پیسے آج ہی نکلوالیں نہیں تو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ آج قربانی کا جانور خریدنا چاہتے ہیں یا عید کی شاپنگ کی خواہش ہے تو جلدی کریں، پیسے آج ہی نکلوالیں نہیں تو بینک بند ہوجائیں گے ، جی ہاں عیدالاضحی کے موقع پر سٹیٹ بینک کی خصوصی ہدایت پر بینک آج ہفتے کے روز بھی کھلیں رہیں گے جس کے بعد عید کی چھٹیاں شروع ہوجائیں گی ، پھر اے ٹی  ایم کام کریں نہ کریں ، کیا بھروسہ؟ صارفین کی سہولت کے لیے اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو اپنی تمام شاخیں آج کھولنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں :مناسک حج شروع، عازمین کی مکہ آمد جاری،روح پرور مناظر

مرکزی بینک کے اعلامیہ کے مطابق تمام کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں کی تمام شاخیں آج شام ساڑھے پانچ بجے تک عوام کو بینکاری خدمات کی فراہمی کے لیے کھلی رہیں گی۔اس دوران مویشی خریدنے کے خواہش مند یا دیگر ضروریات کے لیے عوام بینکوں کا رخ کرسکتے ہیں۔اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو عیدالاضحی ٰ کی چھٹیوں کے دوران اے ٹی ایم سروس کی بلاتعطل فراہمی کی بھی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں بینکوں سے کہا گیا ہے کہ رقوم کی موجودگی کا جائزہ لینے کے لیے اے ٹی ایم کی مسلسل نگرانی کی جائے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -