گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ6میں ضمنی الیکشن، پولنگ جاری

گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ6میں ضمنی الیکشن، پولنگ جاری
گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ6میں ضمنی الیکشن، پولنگ جاری

  

ہنزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ چھ ہنزہ میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے، چھتیس ہزار تین سو بانوے ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔مسلم لیگ ن کے میر غضنفر علی کے گورنر بننے سے خالی ہونے والی اس نشست پر ووٹنگ کے لئے اٹھاون پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، سترہ ہزر چار سو اکسٹھ خواتین بھی ووٹ کا حق استعمال کریں گی ۔ن مسلم لیگ ن نے گورنر گلگت بلتستان میرغضنفرعلی خان کے صاحبزادے شاہ سلیم خان کو اپنا امیدوار نامزد کیاہے۔پپیپلزپارٹی کی جانب سے سابق اسپیکر وزیر بیگ اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عزیزاحمد میدان میں ہیں۔ تاہم آزاد امیدوار کرنل (ر) عبید اللہ بیگ اور مسلم لیگ ن کے شاہ سلیم خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، اس حلقے میں بعض وجوہات کی بنا پر تین بار پولنگ ملتوی ہوچکی ہے۔

مزید :

قومی -