بھارت میں مسلمانوں کو قربانی نہ کرنے دینے کی دھمکی ،مسلم برادری کا بریانی کھانا بھی ہندووں کو کھٹکنے لگا

بھارت میں مسلمانوں کو قربانی نہ کرنے دینے کی دھمکی ،مسلم برادری کا بریانی ...
بھارت میں مسلمانوں کو قربانی نہ کرنے دینے کی دھمکی ،مسلم برادری کا بریانی کھانا بھی ہندووں کو کھٹکنے لگا

  


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں ہندووں نے مسلم برادری کو گائے کی قربانی نہ کرنے کا اعلا ن کر دیا ،جبکہ مسلمانوں کا بریانی کھانا بھی ہندووں کو کھٹکنے لگا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے میوات میں پنچائیت نے فیصلہ کیا ہے کہ عید الضحیٰ کے موقع پر مسلمانوں کو گائے کی قربانی نہیں کرنے دیں گے ۔انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ریاست کے بی جے پی رہنما مسلمانوں کو ہراساں کررہے ہیں ۔ہریانہ کے علاقے میوات میں بریانی کے 7نمونے لال جپت یونیورسٹی کی لیبارٹری بھیجے گئے جن میں گائے کے گوشت کی تصدیق ہو گئی ۔واضح رہے کہ ہر یانہ میں گائے کا گوشت کھانے ،رکھنے اور کاروبار پر پابندی عائد ہے اور گائے کو ذبح کر نے پر 3سے 10سال تک قید کی سزا کا قانون بھی ہے ۔

مزید : بین الاقوامی