شمالی کوریا کا ایٹمی تجربہ ناقابل قبول، سلامتی کونسل کی پابندیاں مزید سخت کرنے کی تیاریاں

شمالی کوریا کا ایٹمی تجربہ ناقابل قبول، سلامتی کونسل کی پابندیاں مزید سخت ...
شمالی کوریا کا ایٹمی تجربہ ناقابل قبول، سلامتی کونسل کی پابندیاں مزید سخت کرنے کی تیاریاں

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی جانب سے ایک ہی سال کے دوران دوسرے ایٹمی تجربے کی شدید مذمت کی ہے، عالمی ادارے نے شمالی کوریا کے خلاف اقدامات مزید سخت کرنے کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ پیانگ یانگ حکومت کےخلاف قراردادکےلئے اقدامات جاری ہیں،شمالی کوریا نے گزشتہ روز پانچواں ایٹمی تجربہ کیا تھا، پیانگ یانگ کی جانب سے ایک ہی سال میں یہ دوسرا جوہری تجربہ ہے۔جنوبی کوریا نے اس تجربے کو شمالی کوریا کااب تک کا سب سے خطرناک جوہری تجربہ قرار دیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -