پریانکا بنیں گی آشا بھوسلے

پریانکا بنیں گی آشا بھوسلے
پریانکا بنیں گی آشا بھوسلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) لیجنڈ بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم کے مرکزی کردار کے لئے پریانکا چوپڑا کو پرفیکٹ قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آشا بھوسلے نے اپنی تراسی ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران کہا کہ پریانکا ان کا کردار ادا کرنے کے لئے نہایت موزوں انتخاب ہوں گی کیونکہ ایک گلوکارہ ہونے کی حیثیت سے وہ کسی دوسرے گلوکار کو بہتر انداز میں پیش کرسکتی ہیں۔ یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا کا ستار ان دنوں عروج پر ہے، وہ بالی وڈ کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ میں قدم جمانے کی کوشش بھی کررہی ہیں جس میں کسی حد تک کامیاب بھی رہی ہیں۔

مزید :

تفریح -