مقبوضہ کشمیر میں 64ویں روز بھی بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ،بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیر ی شہید

مقبوضہ کشمیر میں 64ویں روز بھی بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ،بھارتی فوج کی ...
مقبوضہ کشمیر میں 64ویں روز بھی بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ،بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیر ی شہید

  

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں 64ویں روز بھی معصوم لوگوں پر بھارتی فوج کے ظلم اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے ،آج بھی بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے ایک نہتے کشمیری ڈرائیور کو شہید کر دیا جس کے بعد بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں اب تک مقبوضہ کشمیر میں شہادتوں کی تعداد 90سے بڑھ چکی ہے۔

شام میں قیام امن، 12ستمبر سے جنگ بندی کا آغاز، امریکہ اور روس میں معاہدہ طے پاگیا

مقبوضہ کشمیر میں 64ویں روز بھی مکمل ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے اور مقبوضہ وادی میں تعلیمی ادارے ،کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند ہیں ۔آج بھارتی فورسز کے ہاتھوں معصوم کشمیری ڈرائیور کی شہادت پر علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور کشمیری جوانوں نے بھارتی سیکیورٹی فورسز پر پتھر برسائے ۔ادھر تمام تر بین الاقوامی دباو کے باوجود بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے اور مقبوضہ وادی میں معصوم لوگوں پر پیلٹ گن کا استعمال کیا جا رہا ہے جس سے اب تک 500سے زائد افراد بینائی سے محروم ہو چکے ہیں ۔

مزید :

انسانی حقوق -