عید کی چھٹیوں کے دوران لاہور، اسلام آباداور کشمیر سمیت بیشتر مقامات پر بارش کا امکان ہے : محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

عید کی چھٹیوں کے دوران لاہور، اسلام آباداور کشمیر سمیت بیشتر مقامات پر بارش ...
عید کی چھٹیوں کے دوران لاہور، اسلام آباداور کشمیر سمیت بیشتر مقامات پر بارش کا امکان ہے : محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

  

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے عید کی چھٹیوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں گردآلود/تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر سے بدھ کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور ڈویژن)، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گردآلود ہواو±ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد ایاز کے مطابق اتوار کے روز بالائی خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن)، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں بعض مقامات پر گردآلود ہواﺅ±ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔منگل /بدھ کے روز شمال مشرقی بلوچستان (کوئٹہ، ژوب، سبی ڈویژن) میں بعض مقامات پر گردآلود ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاتاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن)، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں بعض مقامات پر گردآلود/تیز ہواو±ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محمد ایاز نے مزید بتایا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاتاہم خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور ڈویژن)، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گردآلود ہواو±ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: نوکنڈی، دالبندین، نورپورتھل42، بھکر،سکھر 41 ڈگری جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 27، اسلام آباد 24،کراچی اور پشاور میں 26، کوئٹہ اور چترال 17، گلگت 13اور ہنزہ میں 12ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

مزید :

ماحولیات -