متحدہ کے امید وار وسیم احمد نے پی ایس 127میں مبینہ دھاندلی کا الزام لگا کر انتخابی نتیجے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

متحدہ کے امید وار وسیم احمد نے پی ایس 127میں مبینہ دھاندلی کا الزام لگا کر ...
متحدہ کے امید وار وسیم احمد نے پی ایس 127میں مبینہ دھاندلی کا الزام لگا کر انتخابی نتیجے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وسیم احمد نے پی ایس 127کے ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا الزام لگا کر فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ۔

سی ٹی ڈی نے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والا 32 افراد کا قاتل گرفتار کرلیا

 وسیم احمد نے پی ایس127میں مبینہ دھاندلی کا الزام لگا کر سند ھ ہائیکورٹ میں انتخابی نتیجے کو چیلنج کرنے کے لیے درخواست جمع کرادی ۔انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پی ایس 127کے 51پولنگ اسٹیشنوں پر منظم دھاندلی کی گئی ہے لہذا الیکشن کمیشن کے فیصلے تک پیپلز پارٹی کے امید وار غلام مرتضیٰ کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن روکا جائے ۔واضح رہے کہ پی ایس 127میں پیپلز پارٹی کے امیدوار غلام مرتضیٰ کی جیت کے بعد ایم کیو ایم کو گزشتہ14سالوں میں پہلی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

مزید :

کراچی -