37سالہ بھارتی شہری کی ایسی انوکھی صلاحیت کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ جائیں

37سالہ بھارتی شہری کی ایسی انوکھی صلاحیت کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ جائیں
37سالہ بھارتی شہری کی ایسی انوکھی صلاحیت کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ جائیں

  

ساگر(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ان دنوں مقناطیسی صلاحیتوں کا مالک سینتیس سالہ ارون رائیکور توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ساگر سے تعلق رکھنے والا ارون نہ صرف لوہے کی چھوٹی چھوٹی چیزیں آسانی سے جسم کے ساتھ پچکا لیتا ہے بلکہ استری جیسی بھاری بھرکم چیز بھی الگ ہوکر نہیں گرتی۔

ڈیلی میل کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر ساگر کا سینتیس سالہ ارون رائیکور استری، چمچوں ،کیلوں اور سروتے سمیت لوہے کی ہر چیز اپنے جسم پر چپکاسکتاہے۔ارون کمار کمال کی صلاحیتوں کے ساتھ رواں سال کے شروع میں منظر عام پر آیا تھا، شروع شروع میں اس نے چھوٹی چھوٹی اشیاچپکانے کا مظاہرہ کیا اب دس کلو گرام تک وزی دھاتی اشیا بھی اس کے جسم سے الگ ہوکر نہیں گرتیں۔

لوہے سے بنی بھاری اشیا چپکا کر ارون چل پھر بھی سکتا ہے لیکن کوئی بھی چیز الگ ہوکر نہیں گرتی۔ارون اس انوکھی خداداد صلاحیت کی بنا پر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے کا خواہاں ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -