حکومت توانائی کے شعبوں میں اربوں روپے سرمایہ کاری کر رہی ہے،بجلی اور گیس کی کمی دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں :وزیر اعظم

حکومت توانائی کے شعبوں میں اربوں روپے سرمایہ کاری کر رہی ہے،بجلی اور گیس کی ...
حکومت توانائی کے شعبوں میں اربوں روپے سرمایہ کاری کر رہی ہے،بجلی اور گیس کی کمی دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں :وزیر اعظم

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے بجلی اور گیس کی کمی دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں ،حکومت نے توانائی کے شعبے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے ۔

یاداشت بہتر بنانی ہے تو یہ کام کریں۔۔۔ سائنسدانوں نے نیا طریقہ بتادیا

تفصیل کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے ملاقات کی ۔اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی کے جاری منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں لو ڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گا ،توانائی منصوبوں کی تکمیل سے صارفین کو سستی بجلی بھی مہیا ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری ملک کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا ،اس منصوبے سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے اور معاشی صورتحال بھی بہتری کی جانب گامزن ہے جس کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ امن وامان کی صورتحال میں بہتری سے تاجر برادری مستفید ہو رہی ہے ،ٹیکس محصولات میں بھی نمایا ں اضافہ ہوا ہے ۔

مزید :

قومی -