عیدقرباں،خصوصی ٹرینیں چل پڑیں،شیڈول جاننے کیلئے یہ خبر پڑھ لیں

عیدقرباں،خصوصی ٹرینیں چل پڑیں،شیڈول جاننے کیلئے یہ خبر پڑھ لیں
عیدقرباں،خصوصی ٹرینیں چل پڑیں،شیڈول جاننے کیلئے یہ خبر پڑھ لیں

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ریلوے نے عید پر پردیسیوں کو گھروںکی روانگی کے باعث اضافی رش دیکھتے ہوئے خصوصی ٹرینیں چلا دی ہیں، پہلی ٹرین دن گیارہ بجے کراچی کے سٹی ریلوے سٹیشن سے روانہ ہو ئی جو براستہ نوابشاہ ،ملتان کینٹ ،فیصل آباد اور سرگودھا کل رات دس بجکر تیس منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔دوسری سپیشل ٹرین کوئٹہ سے دن بارہ بجے روانہ ہوگی اور سکھر ، ملتان اور لاہور سے ہوتی ہوئی اتوار کی شام سات بج کر تیس منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔

مزید پڑھیں :مناسک حج شروع، عازمین کی مکہ آمد جاری،روح پرور مناظر

تیسری سپیشل ٹرین گیارہ ستمبر کو کراچی کینٹ سے دن گیارہ بجے روانہ ہو کر خانیوال ، فیصل آباد سے ہوتی ہوئی لاہور پہنچے گی۔چوتھی سپیشل ٹرین بارہ ستمبر کو راولپنڈی سے صبح دس بجے روانہ ہوگی اور پہر تین بجکر دس منٹ پر لاہور پہنچے گی۔جبکہ پانچویں سپیشل ٹرین لاہور سے شام ساڑھے سات بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گی۔

مزید :

قومی -