16اور 17ستمبر کی درمیانی شب چاند گرہن ہو گا ، پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا : محکمہ موسمیات

16اور 17ستمبر کی درمیانی شب چاند گرہن ہو گا ، پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا : ...
16اور 17ستمبر کی درمیانی شب چاند گرہن ہو گا ، پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا : محکمہ موسمیات

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ستمبر میں چاند گرہن ہو گا جس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیاگیا ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چاند گرہن 16اور 17ستمبر کی درمیانی شب ہو گا جو پاکستان میں بھی واضح طور پر دیکھا جا سکے گا ۔پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن16ستمبر کی رات 9 بجکر 55منٹ پر شرو ع ہو گا اور 17ستمبر کی رات 1بجکر 55منٹ پر ختم ہو جائے گا ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چاند گرہن رات 11بجکر 5منٹ پر عروج پر ہو گا تاہم کے پی کے ، پنجاب ، سندھ اور بلوچستان میں مطلع صاف رہے گا ۔چاند گرہن افریقہ ، آسٹریلیا ، ایشیا ، یورپ اور پیسفک آئی لینڈ میں دیکھا جا سکے گا ۔

مزید : ماحولیات