عید الضحیٰ کے موقع پر شہر قائد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،تین دہشت گرد گرفتار

عید الضحیٰ کے موقع پر شہر قائد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،تین دہشت ...
عید الضحیٰ کے موقع پر شہر قائد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،تین دہشت گرد گرفتار

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کر کے عید الضحیٰ پر دہشت گردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع مدینہ کالونی میں پولیس نے کارروائی کر کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جو کہ عید کے موقع پر کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے ۔گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دو کلاشنکوف اور پستول برآمد ہوا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردو ں میں عبداللہ ،بخت بلند شاہ اور عارزف امتیاز شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے ۔ان کاکہنا ہے کہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔

سی ٹی ڈی نے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والا 32 افراد کا قاتل گرفتار کرلیا

مزید : کراچی