سپین میں پہلی اسلامک یونیورسٹی کا قیام

سپین میں پہلی اسلامک یونیورسٹی کا قیام
سپین میں پہلی اسلامک یونیورسٹی کا قیام

  


میڈرڈ(اے پی پی)سپین کے شہر سان سیبیستیان میں واقع ثقافت اسلامی کے مرکز کے تحت ایک اسلامی سائنسی یونیورسٹی قائم کی گئی ہے۔اس یونیورسٹی کے ترجمان بدر حجرہ نے بتایا ہے کہ نئے نصابی سال کےلیے درخواستیں وصول کرنے کا آغاز ہو گیا ہے جن کا نصابی مواد جلد ہی دستیاب ہوگا۔حجرہ نے بتایا کہ اس یونیورسٹی میں تدریسی سرگرمیاں 4 سالہ ہونگی جن کے بعد حزب منشا طلبہ ماسٹر یا ڈاکٹریٹ کے دوسالہ پروگرام میں شامل ہو سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی کے قیام سے ہمارے اس شہر کے ثقافتی اور دینی تشخص کو اجاگرکرنے میں مدد ملے گی۔

مزید : بین الاقوامی