نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس کا سرچ آپریشن ، 96افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد

نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس کا سرچ آپریشن ، 96افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد
نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس کا سرچ آپریشن ، 96افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 96افراد کو گرفتار کر لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاعات پر گزشتہ رات مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس دوران 96افراد کو گرفتار کیا گیا، آپریشن کے دوران 13پستول ، 8پمپ ایکشن اور دیگر جدید اسلحہ بھی برآمدکیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران 417مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی جس کے بعد 321افراد کو رہا کر دیا گیا ۔

مزید :

فیصل آباد -