جہانگیر ترین نے ان سائیڈ ٹریڈنگ پر 7 کروڑ روپے جرمانہ دیا: انوشہ رحمٰن

جہانگیر ترین نے ان سائیڈ ٹریڈنگ پر 7 کروڑ روپے جرمانہ دیا: انوشہ رحمٰن
جہانگیر ترین نے ان سائیڈ ٹریڈنگ پر 7 کروڑ روپے جرمانہ دیا: انوشہ رحمٰن

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر مملکت انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے ان سائیڈ ٹریڈنگ پر 7 کروڑ جرمانہ دیا۔ جہانگیر ترین کو دسمبر 2007ءمیں ملازمین کے نام پر سرمایہ کاری اور اثاثے رکھنے پر شوکاز نوٹس جاری ہوا تھا جس پر انہوں نے اپنے جرم کو تسلیم کرتے ہوئے 70 ملین روپے ایس ای سی پی میں جمع کرائے۔ وہ جمعہ کو قومی اسمبلی میں جہانگیر ترین کی جانب سے پیش کئے گئے موقف کا جواب دے رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ رقم انہوں نے 14 جنوری 2008ءکو مسلم کمرشل بینک کے ذریعے بینک آف پنجاب میں جمع کرائی تھی۔ سپیکر نے اس بنا پر ان کے خلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا ہے اگر انہیں اعتراض ہے تو اسمبلی میں تقریر کے بجائے وہ الیکشن کمیشن میں جائیں۔

مزید : اسلام آباد