سامعہ شاہد قتل کیس : عدالت نے مقتولہ کے والد کی ضمانت مسترد کر دی

سامعہ شاہد قتل کیس : عدالت نے مقتولہ کے والد کی ضمانت مسترد کر دی
سامعہ شاہد قتل کیس : عدالت نے مقتولہ کے والد کی ضمانت مسترد کر دی

  

جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک ) عدالت نے سامعہ شاہد قتل کیس میں مقتولہ کے والد چودھری شاہد کی ضمانت مسترد کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ شاہد قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہوئی ، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سامعہ شاہد کے والد چودھری شاہد کی ضمانت مسترد کر دی جبکہ ایس ایچ اور منگلا عقیل عباس اور چودھری شاہد کے کزن حق نواز کی درخواست ضمانت منظور کر لی ۔ایس ایچ او منگلا ان دنوں کرپشن کے الزامات پر معطل ہیں ۔

یاد رہے 28سالہ سامعہ شاہد کو 20جولائی کے روز انکے آبائی گاﺅں پنڈوری میں گلا دبا کر قتل کر دیا گیا تھا۔

مزید :

جہلم -